لاہور: نیدرلینڈز کے ہاکی کلب اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان دوستانہ سیریز
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نیدرلینڈز کے ہاکی کلب ( OHC BULLY) اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ سیریز کا آغاز ہوگیا۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔پہلے میچ کو پولیس کے شہدا کے نام کیا گیا ہے اور اس کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب عثمان انور تھے۔ میچ دیکھنے کے لیے پنجاب پولیس ٹریننگ کالج کی خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیریز کا دوسرا میچ 21 فروری کولاہور جبکہ تیسرا میچ 23 فروری کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔