فن و ثقافت

  • Feb 06, 2024

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں دو روزہ ونٹر اسنو فیسٹیول کا انعقاد

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ونٹر اسنو فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔
فیسٹیول میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، اسنو فیسٹ میں رسہ کشی، والی بال ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب میں ونرز میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ضلعی پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نےسوات میں تمام سیاحوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت کےلئے انتہائی مفید ہیں اور سیاحتی مقام مالم جبہ میں اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ مالم جبہ اسکی ریزورٹ کی انتظامیہ نے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ہمارا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ سیاحوں کو محظوظ ہونے کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔