فن و ثقافت

  • Jan 24, 2024

پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں فیشن شو کا انعقاد

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی خواتین دستکاروں اور کاروباری افراد کی شناخت کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد ہوا ۔ عمر منصور اور کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے ہونے والے فیشن شو کا عنوان” کلچر ٹو کاؤچر“ تھا۔
پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ملکی ترقی اور کامیابی کے حصول کے لیے کاریگروں اور صنعت کاروں سمیت دیہی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ فیشن شو میں پاکستان کے ثقافت اور ورثے کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔