فن و ثقافت

  • Jan 21, 2024

سوات اور مالاکنڈ میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی

دس سال پہلے تک دہشت گردوں کی کارروائیوں کے مرکز علاقوں میں پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت خوشیاں لوٹ آئی ہیں - سوات اور مالاکنڈ میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے بونیر ، سوات میں دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔بونیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ونٹر فیسٹول میں پاکستان بھر سے 110 بائیکس اور 60 جیپوں نے حصہ لیا۔ جیپ اینڈ بائیک ریلی کے شرکاء نے پنجاب سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مردان سے گذرتے ہوئے بونیر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔کور کمانڈر پشاور ایلم ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے شاندار مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور کی مارشل ڈانس پارٹی خٹک ڈانس پیش کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ شرکاء نے ایوینٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔خاتون سیاح نے کہا کہ مجھے یہاں آکر سرپرائز ملا کہ یہ کتنا پرامن علاقہ ہے۔ پاک فوج کی وجہ سے ہی یہ علاقہ اب پرامن ہے۔ مقامی سکھ شہری نے کہا کہ آج بونیر میں اس ایوینٹ کے انعقاد پر میرے خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔