ریلوے میں نئی ڈائننگ کار کا افتتاح
ریلوے میں نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے اور اس کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں۔ ڈائننگ کار کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا جبکہ چند ہفتے میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔ پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر بلوچ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے-