معروف مصنفہ ،کالم نگار اور صحافی افضل توصیف کی نویں برسی
معروف مصنفہ ،کالم نگار اور صحافی افضل توصیف کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کی اور انگریز ی ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔افضل توصیف نے اپنے ادبی کیرئیر کے دوران اخبارات کیلئے کالم لکھے اور سیاست ،معاشرتی مسائل ،فن اور زبانوں جیسے مختلف موضوعات پر 30کتابیں لکھیں ۔ان کی مشہور کتب میں زمین پر لوٹ آنے کا دن، ،کڑوا سچ ،،درد کی دہلیز ،،دیکھی تیری دنیا ،کے علاوہ پنجابی تصانیف پنجاب کیدا نا،ویلے دے پچھے پچھے ،امان ویلے ملاں گے شامل ہیں۔انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا-