پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ہنڈریڈ انڈیکس میں اب تک 1335سے زائد پوانٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں اب تک1335 سےزائد پوانٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ چھیاسٹھ ہزار کی حد عبور کرگیا۔دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس چھیاسٹھ ہزار چھپن پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری دیکھنےمیں آرہی ہے۔اس کےعلاہ اسپیشل انوسیٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے باعث بھی ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت آئی ایم ایف کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ڈالر کے ریٹ میں کمی، کرنسی اسمگلرز اور توانائی کے شعبے میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جیسے فیصلوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ایکسپورٹس میں اضافہ جبکہ امپورٹس میں کمی بھی نگران حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔