قومی

  • Dec 01, 2023

آئندہ پندرہ روز کے لیئے ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نگراں حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیئے ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل میں 3روپے 82پیسےاور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں4روپے 52پیسے کی کمی کردی گئی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 289روپے 71 پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201روپے 16پیسےاورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 175روپے 93پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔