وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہےکہ ماحولیات کے مسائل سے نمٹنے کےلیے فنڈ کا استعمال میرٹ پر ہونا چاہیے ۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ وزیراعظم نے ترقی یافتہ ملکوں پر زور دیاکہ وہ اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں