سعودی عرب کی پاکستان میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع
سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیےتین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کےاس ڈیپازٹ کی مدت پانچ دسمبر کو ختم ہو نے والی تھی۔ مدت میں توسیع سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔