بین الاقوامی

  • Nov 30, 2023

مودی سرکار عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث

عالمی سطح پر دہشتگردی میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت منظر عام پر آ گئے۔نیویارک میں اٹارنی جنرل نے امریکہ میں گرفتار بھارتی را ایجنٹوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی۔ اٹارنی جنرل کے مطابق بھارتی ایجنٹوں نے مودی سرکار کی ایما پر گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا پلان بنایا۔مودی سرکار نے رواں سال مئی میں گروپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس کے لئے بدنام زمانہ منشیات سمگلر نکیل گپتا کو اجرتی قاتل ڈھونڈنے کا ٹاسک ملا۔نکیل گپتا نے ایک اور جرائم پیشہ ساتھی جو کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کا سورس تھا کو یہ کام سونپا۔امریکی انڈر کور اہلکاروں نے اجرتی قاتلوں کا روپ دھار کر نکیل گپتا اور را ایجنٹوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں نیویارک میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو ایک لاکھ ڈالرز کے عوض قتل کرنے کی ڈیل ہوئی۔نکیل گپتا نے قتل کے لیے 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی بھی کی۔ثبوت ہاتھ آنے پر امریکی خفیہ ایجنسیوں نے نکیل گپتا کو 30 جون کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر لیا۔معاملہ سامنے آنے پر بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے مودی سرکار سے وضاحت طلب کی گئی۔ستمبر میں جی ٹونٹی کانفرنس کے دوران بھی صدر بائیڈن نے مودی سے ایسی کاروائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا تھا۔