بین الاقوامی

  • Nov 30, 2023

دنیا کو دو ریاستی حل کی طرف فیصلہ کن طور پر آگے بڑھنا ہوگا،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ دنیا کو دو ریاستی حل کی طرف 'فیصلہ کن' طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔
اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی طرف پیش رفت کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل ’’تاتیانا۔والو۔وایا‘‘ نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہےکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون پر مبنی دو ریاستی حل کی طرف فیصلہ کن اور ناقابل واپسی طور پر آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔