عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم
عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس پرویز رشید کی صدارت میں آ ج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔۔
اجلاس میں جہلم اور چکوال کے اضلاع سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔۔گزشتہ روز میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سمیت ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز ہوئے تھے۔۔کمیٹی ضلع اٹک سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کر چکے ہیں۔۔
۔کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔