قومی

  • Nov 30, 2023

نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری ودیگر کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری ودیگر کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔۔ کیس کی سما عت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ نوازشریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف اس ریفرنس میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں ، نیب کی جانب سے2019 میں فراہم کیےجانے والےسوالنامہ کے جواب بھی نواز شریف کی جانب سے دے دیئے گئے ہیں ۔ ریکارڈ پر ہے کہ نوازشریف نے گاڑی لینے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اس کے بعد مزید کارروائی ہو گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کر دی