قومی

  • Nov 30, 2023

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں مزید 122 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے،ان بجلی چوروں کو 73 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔میپکو سرویلینس ٹیموں نے کروڑ لعل عیسن اور شاہ جمال میں میٹر ٹمپرنگ اور ڈائریکٹ تاریں لگانے والے 2 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ کہروڑ پکا کے مختلف علاقوں میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر 4 ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ہیں ، بہاولپور اور پاکپتن میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے ہیں۔