قومی

  • Nov 30, 2023

کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی3 روزہ تقریبات کا آغاز

کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی3 روزہ تقریبات کا آج سےآغاز ہو گیا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے 16ہزار یاتری دربار پہنچ گئے۔جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے 16 ہزار یاتری دربار پہنچ چکے ہیں۔براستہ واہگہ بارڈر آنے والے 2500 یاتری آج بسوں کے ذریعےکرتارپور پہنچیں گے اور دو روز قیام کریں گے ، یاتریوں کی رہائش ،کھانے پینےاور میڈیکل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔