قومی

  • Nov 30, 2023

بلوچستان کے وفد کی چینی وزارت خارجہ کے حکام سے اورومچی میں ملاقات

چین کے دورے پر بلوچستان وفد کی چئیرمین فرینڈز آف چائنا بازید کاسی کی سربراہی میں چینی وزارت خارجہ حکام سے اورومچی شہر میں ملاقات ہوئی ۔ سابق صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔ ڈایریکٹر فارن آفس سینکیانگ ژو لی کا کہنا تھا چین پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں ۔ بلوچستان سی پیک کا گیٹ وے اور سنکیانگ سینٹرل ایشیا سے ٹریڈ کا اہم مرکز ہے ۔