قومی

  • Nov 30, 2023

چین کے صوبے جیانگ سو کے سینئر پولیس افسران کے وفد کا ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ لاہورکا دورہ

چین کے صوبے جیانگ سو کے سینئر پولیس افسران کے وفد نے ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ لاہورکا دورہ کیا۔ چینی وفد نے پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے چینی وفد کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تھانہ کلچر میں بہتری ، پولیس خدمت اور تحفظ مراکز، ای کمپلینٹ پولیس سسٹم، ایمرجنسی سروسز اور میثاق سنٹرز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری یا نجی مقاصد کیلئے آنے والے چینی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے ۔
چین کی پولیس کے وفد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لاہور پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔