قومی

  • Nov 30, 2023

سارہ انعام قتل کیس سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی 6 دسمبر تک ملتو ی ہو گی

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کےملتوی کر دی گئی۔پراسیکیوٹر راناحسن عباس، مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم وکیل صفائی بشارت اللہ لگاتار دوسری بار عدالت سے غیرحاضر رہے ۔سیشن جج ناصرجاویدرانا نے آج وکیل بشارت اللہ کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی تھی۔عدالت نے وکیل صفائی بشارت اللہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔