معاشرے میں عدم برداشت الزام تراشی اور انتقام کے رویوں کو ترک کرنا ہوگا
جمیعت علما ئے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاڑکانہ میں ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ معاشرے میں عدم برداشت الزام تراشی اور انتقام کے رویوں کو ترک کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سخت رویوں کو ترک کر کے ہمیں نوجوان نسل میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے جذبے کو پروان چڑھانا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں جمعیت علماء اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ہمارے خلاف بھرپور کوششوں کے باوجود بھی جے یو آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ۔
ڈجیٹل میڈیا کنونشن میں کارکنان اور ڈجیٹل میڈیا ایکٹوسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔