ٹاپ سٹوری

  • Nov 30, 2023

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کا آج سے دبئی میں آغاز

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کا 28 واں اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے ۔۔ 12 دسمبر تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں 80 ہزار سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ 140 سربراہان مملکت اور حکومتی نمائندوں اورپانچ ہزار سے زیادہ میڈیا پروفیشنلز کی شرکت بھی متوقع ہے۔۔ عالمی کانفرنس میں پاکستان اس اہم مسئلے پر اپنا قومی موقف بھر پور طریقے سے اجاگر کرے گا۔۔ ۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں شامل ہے ، اور دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث لاحق خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے
دبئی ایکسپو سٹی کاپ 28 کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرے گا۔ متحدہ عرب امارات مصر کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی کانفرنس کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ کاپ 28 سے دنیا کو بہت توقعات وابستہ ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بڑی پیش رفت بھی ہو سکتی ہے۔