قومی

  • Nov 29, 2023

خواتین کو با اختیار بناکر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے،معاون خصوصی مشعال ملک

معاون خصوصی انسانی حقوق وترقی مشعال ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بناکر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہےاورعدم تشدد کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول سے خواتین ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں۔