قومی

  • Nov 29, 2023

سبطین خان کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پر سماعت14دسمبر تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس پر سماعت14دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت سبطین خان عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے سبطین کے شریک ملزم سلمان غنی کی بریت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔