سعودی عرب ایکسپو2030 کی میزبانی کرے گا
سعودی عرب ایکسپودوہزارتیس کی میزبانی کرے گا۔۔ریاض ایکسپو 2030 کیلئےسعودی عرب نے اٹلی ، روم اور کوریا کے مقابلے میں دنیا کے 130 ممالک کا اعتماد حاصل کیا۔ بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیسک نے ووٹنگ کے بعد سعودی عرب کی کا میا بی کا ا علا ن کیا۔سعودی عرب نے ایکسپو 2030 کیلئےسات ارب 20 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔نمائش کے انعقاد کے اعلان کے بعد پو رے ملک میں جشن کا سماں ہے۔ دارالحکومت ریاض میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اوربلند و بالا عمارتیں روشنیوں سے بھر گئیں۔ آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی نمائش کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت کو مبارکباد دے رہے ہیں