اٹک میں تیسرے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا
بلدیہ اٹک کے زیرِ انتظام تیسرا سالانہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ میلے میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کےلیے دلچسپ اور معلوماتی موضوعات پر کتب میلے کا حصہ تھی ۔ کتاب میلے میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کےشعراء اور ادیبوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنی تصا نیف پیش کیں ۔اس موقع پر شرکا نے کہاکہ کتاب بینی انسان کومعاشرےکے لئے کارآمد بناسکتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھائی جائے تاکہ وہ کتابوں کی طرف دوبارہ مائل ہو ۔