قومی

  • Nov 29, 2023

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 46 ہزار امیدوار رجسٹر ہوئے جس میں سے 34ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ گیارہ ہزار تین سو امیدوار غیر حاضر رہے ۔ نتائج کے مطابق چھ امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ٹاپ کیا ۔ گیارہ امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ چار سو دو امیدوروں نے180سے189 تک نمبر حاصل کئے جبکہ 2982 امیدواروں نے 170سے179نمبر حاصل کئے ۔