قومی

  • Nov 29, 2023

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات ، ملاقات میں سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے ذریعے ، پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینےپر توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات کے دوران نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کویت کے سب سے بڑے سرکاری فنڈز اور اقتصادی ترقی کے اداروں کے سی ای اوز کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی شراکت داری کو بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے، جس میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ نگراں وزیر نے زراعت، کان کنی، پیٹرو کیمیکلز، اسٹیل، اور تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں مواقع کو کھولنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کے لیے تکنیکی تربیت، صنعت، گھریلو تجارت اور برآمدات میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے پر بھی زور دیا۔ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور ہموار کرنے کے لیے،نگراں وزیر نے سرمایہ کاروں کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اس کے ون ونڈو اپروچ پر زور دیتے ہوئے خصوصی اسپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) پر روشنی ڈالی۔