قومی

  • Nov 28, 2023

سپریم کورٹ کو صرف سپریم کورٹ ہی لکھا اورپکاراجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ نے خودکواعلی عدلیہ لکھنےاورپکارنے سے روک دیاہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس حوالے سے ضمانت سے متعلق ایک مقدمے میں حکم جاری کیا ہے ۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ آئین پاکستان میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ استعمال نہیں کیاگیا ،وہاں صرف سپریم کورٹ کہاگیاہے اس لئے سپریم کورٹ کو صرف سپریم کورٹ ہی لکھا اورپکاراجائے۔