قومی

  • Nov 28, 2023

برسلز:نگران وزیرخارجہ اور یورپی یونین کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں بین الاقوامی شراکت داری کے بارے میں یورپی یونین کمشنر جٹا ارپیلینن سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین، پاکستان کا اہم تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔ فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔