قومی

  • Nov 28, 2023

نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی ناگزیر ہے ،صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی ناگزیر ہے ۔اسلام آبادمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی 24 فیصد آبادی کو ذہنی صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ اس شعبے میں خدمات کی فراہمی کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں وزارت قومی صحت کے حکام نےذہنی صحت کی ایپ "ہمراز" کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی