دو ریاستی حل ہی اسرائیل اور فلسطین کے لئے بہتر ہو گا،امریکی صدرجوبائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جس سے اسرائیل اور فلسطین کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کوشش ہے اسرائیل اور فلسطین یکساں طور پر آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارسکیں اس لئے دو ریاستی حل ہی بہتر ہو گا۔