اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں مستقل جنگ بندی پرزور
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پر غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور دیاہے۔انتونیوگوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں انسانی تباہی بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔فریقین کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی ممکن ہو گی اور اقوام متحدہ ان کوششوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔