بین الاقوامی

  • Nov 28, 2023

امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے نیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ کونیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا ۔سکھ برادی نے بھارتی سفیر اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔۔سکھ برادری ہندوستانی سفیر سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوالات کرتے رہے تاہم بھارتی سفیر کسی بھی سوال کا جواب دینے میں بُری طرح ناکام رہے۔سکھ مظاہرین نے کہا کہ بھارت نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ۔۔مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر خالصتان تحریک کو دبانا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں بھارت نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کروا یا تھا۔امریکہ میں سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو بھی قتل کرنے کی ہندوستان نے کوشش کی جو ناکام رہی۔امریکہ نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے جرم میں ہندوستان کو وارننگ جاری کی۔کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر فائیو آئیز ممالک نے بھی سکھ رہنماؤں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے ۔