موسم

  • Nov 27, 2023

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہو ئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 03 ،اسکردو اور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔