کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 27, 2023

دورۂ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا راولپنڈی سیشن مکمل

دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا راولپنڈی میں سیشن مکمل ہوا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے مابین دو روزہ سیناریو میچ کھیلا گیا۔ ایک دن کے آرام کے بعد کرکٹرز اٹھائیس نومبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کریں گے۔
قومی ٹیم تیس نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شیڈول ہے۔ دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبورن اور تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔