کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 27, 2023

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزکا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کادورہ

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئےپاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ دیکھا۔
نیل ہاکنزنے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، کپتان شان مسعود، سابق کپتان بابراعظم، کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے ملے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ نیل ہاکنز نے گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اورآفیشلز سے تبادلہ خیال کیا۔