کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 27, 2023

پاکستان ویمنزٹیم کےکرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں ڈیرے

نیو زی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نےآج سے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی خواتین ٹیم سیریز سے قبل برٹ سٹکلف اوول لنکن یونیورسٹی، کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کر رہی ہے۔پاکستان کے سترہ رکنی سکواڈ کی قیادت ندا ڈار کررہی ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچزکھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز ڈونیڈن میں تین اور پانچ دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تیسرے میچ میں دونوں ٹیمیں نو دسمبر کو کوئنز لینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز12 دسمبر سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔