پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کو 59 برس مکمل ہوگئے
پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کو آج 59 برس مکمل ہوگئے ، پی ٹی وی ایک چھوٹے سے کمرے سے شروع ہوا اور اب اپنے نو چینلز کے ذریعے ملک کے نوے فیصد سے زائد علاقے اور دنیا بھر میں اپنی نشریات پہنچا رہا ہے۔ پی ٹی وی کا مطمع نظر قومی بیانیےکی ترویج ، ملکی ثقافت ، یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ سمیت ملکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے-
آ گاہی اور تعلیم کے فروغ میں پاکستان ٹیلی ویژن اپنے آغاز ہی سے اہم کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے۔ اس سے نشر ہونے والے تعلیمی پروگراموں سے کئی نسلیں مستفید ہو چکی ہیں-