آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ، خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم را ت میں مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05،اسکردو، کالام، قلات منفی 03 اور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔