سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 23, 2023

سندھ پریمیر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہوگا

سندھ پریمیر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ایونٹ کیلئے رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
پریمئر لیگ میں سندھ کی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بے نظیر آباد لالز، حیدر آباد بہادرز ، کراچی گلیڈی ایٹرز ، خیرپور رائلز ، لاڑکانہ چیلنجرز اور سکھر پیٹریاٹس شامل ہیں۔ ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پرکھیلا جائے گا جس کا فائنل 25دسمبر کو ہوگا۔ سندھ پریمیئر لیگ کا مقصد سندھ کے کرکٹرز کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لیگ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔