پاکستان اور سعودی عرب فٹبال فیڈریشنز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
چئیرمین پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی فیفا ہارون احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب فٹبال فیڈریشنز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ ، قومی فٹبالرز کی تربیت اور یوتھ ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے سعودی فیڈریشن پاکستان کی معاونت کرے گا۔
پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون احمد ملک نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق فٹبال ریفری کے شعبے میں پاکستانی آفیشلز کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔