سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 23, 2023

پیرس اولمپکس 2024 کی 4لاکھ ٹکٹ آئندہ ہفتے فروخت کے لئے پیش

پیرس اولمپکس 2024 کے 4لاکھ ٹکٹ آئندہ ہفتے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ میگا گیمز 7.2 ملین پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
انتظامیہ پیرس اولمپکس کے لئے ایک کروڑ ٹکٹس کی فروخت کے لئے پرامید ہے۔ جبکہ 72لاکھ ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ٹکٹس کی قیمتوں کے حوالے سے گیمز انتظامیہ پہلے سے ہی تنقید کی زد میں ہے تاہم انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے جاری کئے جانے والے ٹکٹوں کی قیمت 50یورو سے کم ہوگی۔فروخت کے لئے پیش کی جانے والی ٹکٹوں میں 30ہزار اتھلیٹکس جبکہ 24ہزار ٹینس مقابلوں کی ہوں گی۔افتتاحی تقریب کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 90یورو سے 27سو یورو تک رکھی گئی ہے۔پیرالمپکس کے لئے 28لاکھ ٹکٹس کی فروخت متوقع ہے۔