موسم

  • Nov 23, 2023

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترمقامات پرہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہےتاہم چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی متوقع ہے۔ ا س دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی تاہم چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی متوقع ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لیہہ منفی 06 ،اسکردومنفی03 ، کالام منفی 01 اورگوپس میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔