سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 22, 2023

پاکستانی تیر اندازوں کا ملکی تاریخ میں کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلا میڈل

پاکستانی تیر اندازوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر نیشنل برونز میڈل جیت لیا۔
قازقستان کے شہر آستانہ میں میں منعقد ہونے والی گرینڈ پریکس آستانہ ان ڈور آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی آرچری ٹیم نے شرکت کی۔۔قومی تیر اندازوں نے قازقستان ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس پیش کی۔ اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔محمد سرفراز نے ان ڈورریکرومکسڈ ٹیم ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پائی اور راحت سلطانہ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔قومی ٹیم میں شامل تیسرے تیر انداز محمد الیاس تھے۔یہ کسی بھی انٹر نیشنل ریکرو ایونٹ میں پاکستان کاپہلا میڈل ہے۔