قومی

  • Nov 21, 2023

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔کیسکو ترجمان کے مطابق صوبہ میں نادہندگان کے 410 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کیے گئے ۔پشین سے نادہندگان کے4 ٹرانسفارمرزاتار دیئے گئے۔جبکہ کوئٹہ شہر میں 82 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے ۔کیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے اب تک 1108 درخواستیں دائر کی ہیں۔ بجلی چوروں کیخلاف424 ایف آئی آررجسٹرڈ ہو چکے ہیں، کیسکو نے جرمانہ کی مد میں 25 کروڑ46 لاکھ روپے بھی وصول کیئے ہیں اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں اب تک 89ہزار 100نادہندگان سے ایک ارب 68 کروڑ20 لاکھ روپے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے جا چکے ہیں۔