قومی

  • Nov 20, 2023

وزیرِ داخلہ کی زیر صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے حوالے سےقائم وزرا کی کمیٹی کا اجلاس

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے حوالے سےقائم وزرا کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم نےشرکت کی۔اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور کمیشن کی سفارشات پر بھی غور و خوض ہوا،کمیٹی کے شرکا نے جبری گمشدگیوں پر پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کی۔