قومی

  • Nov 20, 2023

چین کے سفیر کی وزارت مواصلات، ریلوے، اور سمندری امورکے نگراں وفاقی وزیر سے ملاقات

پاکستان میں چین کے سفیر زیڈونگ نے وزارت مواصلات، ریلوے، اور سمندری امورکے نگراں وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات کی ۔
اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نےمنصوبے میں چینی شرکت کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے منصوبے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تکمیل کو تیز کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ۔