قومی

  • Nov 20, 2023

اسلام آباد احتساب عدالت کی توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےتوشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

سابق صدر آصف علی ذرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت شریک ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔عدالت نے نواز شریف کےایک دفاع کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی ۔عدالت کے روبرو پیش ہونے والے شریک ملزمان کے پلیڈرز کی حاضریاں لگائی گئیں۔کیس کی سماعت30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔