گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دورمیں نوجوانوں کو فنی تربیت اور ہنر سیکھنے پر توجہ دینا چاہیے ۔ لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 30ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیار ی تعلیم کےساتھ ساتھ تحقیق کے کلچر کو بھی فروغ دینا ہوگا ۔ تعلیمی اداروں کے نصاب کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ زندگی میں مثبت انداز فکر ہی کامیابی کا راز ہے ۔