قومی

  • Nov 20, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ سے بچاؤ کے لیے جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔


جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ حکم کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کی پالیسی کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے تحت ہے جم بند کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف بروقت اقدامات میں غفلت برتنے والے افسران ُکے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔